ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی میزائل شکن پروگرام کیلئے 600ملین ڈالر کی امریکی امداد

اسرائیلی میزائل شکن پروگرام کیلئے 600ملین ڈالر کی امریکی امداد

Wed, 14 Dec 2016 11:55:14    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،13؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظامآئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 600ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔اسرائیل کے عبرانی جریدیمعاریف نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں امریکی کانگریس میں اسرائیل کے لیے اضافی دفاعی بجٹ کا بل پیش کیا گیا تھا۔ کانگریس نے مختصر بحث کے بعد اسرائیل کو 600ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے راکٹ شکن نظام آئرن ڈوم کو بہتر بنانے کے لیے ادا کی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے خطرات لاحق ہیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران بھی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ آئرن ڈوم فلسطینیوں کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دیسی ساختہ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان 14 ستمبر کو ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس میں امریکا نے اسرائیل کو اگلے دس سال کے دوران دفاعی ضروریات کی مد میں 38ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حال ہی میں 28نومبر کو اسرائیلی کابینہ نے امریکا سے 17ایف 35 جنگی طیارے اور 33دوسرسے لڑاکا طیارے خرید کرنے کی منظوری دی تھی۔


Share: